کہاں آ گئے ہم؟ (بچپن کی وہ گلیاں اور آج کی مصروفیات)

bachpan ki yaadein aur purana daur


کبھی کبھی رات کو جب فون کی اسکرین بند کر کے لیٹو، تو یکدم دماغ میں بچپن کا کوئی منظر گھوم جاتا ہے۔ وہ تپتی دوپہروں میں گھر والوں سے چھپ کر گلی میں نکل جانا، وہ ننگے پاؤں مٹی پر بھاگنا، اور پانچ روپے کا گولہ گنڈا کھا کر ایسے خوش ہونا جیسے دنیا کی ساری دولت مل گئی ہو۔
آج ہاتھ میں چالیس پچاس ہزار کا موبائل ہے، اے سی والا کمرہ ہے، لیکن سچی بات یہ ہے کہ وہ مٹی والی خوشی اور بے فکری اب ڈھونڈنے سے بھی نہیں ملتی۔
اتوار کا انتظار اور وہ چھوٹی خوشیاں
ہمارا دور بھی کیا کمال دور تھا۔ انٹرنیٹ نہیں تھا، پر خوشیاں سچی تھیں۔ اتوار کے دن صبح اٹھ کر پی ٹی وی پر کارٹون دیکھنا، اور شام کو گلی کے سارے لڑکوں کا اکٹھے ہو کر کرکٹ کھیلنا۔ کسی کے پاس اچھا بلا (Bat) ہوتا تو وہ پورے محلے کا ہیرو بن جاتا تھا۔
اور وہ بارش کا پانی! جیسے ہی بارش ہونی، سب نے کاپیوں کے صفحے پھاڑ کر کشتیاں بنانی شروع کر دینی۔ اج کے بچے تو بس موبائل کی اسکرین پر انگلیاں ہلاتے رہتے ہیں، انہیں کیا پتہ کہ گلی میں پٹھو گول گرم اور چھپن چھپائی کھیلنے کا کیا سواد تھا۔
لوگ سستے تھے، پر مخلص تھے
تب محلے میں کوئی پرایا نہیں ہوتا تھا۔ اگر امی گھر پر نہیں ہیں تو برابر والی آنٹی نے آواز دے کر روٹی کھلا دینی۔ کسی ایک کے گھر ٹی وی پر میچ چل رہا ہونا تو پورا محلہ وہاں اکٹھا ہو جانا۔ رشتوں میں یہ واٹس ایپ والی جھوٹی فارملٹی نہیں تھی، لوگ سیدھے سادھے تھے پر ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں دل سے شریک ہوتے تھے۔
آج ہم ایک ہی بلڈنگ میں رہ کر اپنے پڑوسی کو نہیں جانتے۔ سب اپنے اپنے موبائلوں میں بند ہیں اور دل اتنے دور ہو گئے ہیں کہ بس پوچھیں مت۔
دل اب بھی وہیں ہے
ہم بڑے تو ہو گئے ہیں، نوکریاں بھی لگ گئیں، پیسے بھی کما رہے ہیں، لیکن سچ بتائیں؟ اندر سے ہم سب آج بھی اسی بچپن کے ایک دن کے لیے ترستے ہیں۔ وہ دن جب سب سے بڑی ٹینشن صرف ہوم ورک نہ کرنے پر ٹیچر کی ڈانٹ ہوتی تھی۔
زندگی تو چلتی رہے گی، پر کبھی کبھی رک کر اپنے پرانے دوستوں کو ایک فون گھمایا کریں۔ ان سے وہی پرانی مٹی کی باتیں کریں، کیونکہ زندگی کا اصل سکون انہی پرانی یادوں میں چھپا ہوا ہے

Comments

Popular posts from this blog

ادھوری خواہشیں اور پورا خدا: ذہنی سکون کا اصل راستہ

انٹرنیٹ سے پیسے کیسے کمائیں؟ 2026 میں ڈیجیٹل ارننگ کے 3 حقیقی طریقے

تندرستی ہزار نعمت ہے: وہ 5 چھوٹی عادات جو آپ کی صحت بدل سکتی ہیں